میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حافظ نعیم کایکم ستمبر سیحق دو عوام کو‘ تحریک کا اعلان

حافظ نعیم کایکم ستمبر سیحق دو عوام کو‘ تحریک کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

جماعت اسلامی کے امیر نے ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کامیابی کا سہرا پوری قوم کو دیتے ہوئے ’حق دو عوام کو‘ تحریک کے دوسرے مرحلے کا اعلان کردیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ یکم ستمبر سے ملک بھر میں ’حق دو عوام کو‘ تحریک کے دوسرے مرحلے کا آغاز کررہے ہیں اور اس تحریک کو نچلی سطح تک منظم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں ممبرشپ ہو گی، یوتھ کو خصوصی فوکس،خواتین کو ممبر بنائیں گے، میں ملک بھر کے عوام سے کہتا ہوں کہ جماعت اسلامی آپ کے مسائل کیلئے کھڑی ہے اور ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدھ کی ملک گیر ہڑتال کا کریڈٹ پوری قوم کو جاتا ہے، جماعت اسلامی نے پرامن عوامی جدوجہد کا ٹرینڈ متعارف کرایا ہے جبکہ دیگر پارٹیاں مفادات اور جوڑ توڑ کی سیاست میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیملی انٹرپرائزز سیاست سے عوامی ریلیف کی توقع نہیں کی جاسکتی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں