کارسازحادثہ، ملزمہ نتاشاکی میڈیکل رپورٹ میں آئس کے شواہد مل گئے
شیئر کریں
کراچی کے علاقہ کارساز میں ہوئے واقعے میں ملوث خاتون ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ آگئی، جس میں آئس استعمال کرنے کے شواہد ملنے کا انکشاف ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کارساز میں تیز رفتار گاڑی سے شہریوں کو کچلنے کے واقعے میں ملوث ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ میں آئس کے استعمال کے شواہد سامنے آئے ہیں، میڈیکل رپورٹ کے لیے ملزمہ کے خون اور پیشاب کے نمونے لیے گئے، جن میں سے ملزمہ کے یورین میں آئس کے شواہد ملے، اس ضمن میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا ہے کہ ملزمہ نتاشا کی رپورٹ کو تفتیش کا حصہ بنایا جارہا ہے، رپورٹ کو ابھی فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے، پولیس کی جانب سے یہ رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔بتایا جارہا ہے کہ ملزمہ کے سیمپلزکراچی کی 2 مختلف لیبارٹریز میں بھجوائے گئے، واقعے میں ملوث خاتون ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ تاخیر کا شکار ہوئی، تاہم میڈیکل رپورٹ موصول ہونے کے بعد اب تفتیش میں کسی پیشرفت کی امید ہے۔