سندھ بلڈنگ، لیاقت آباد میں ناجائز تعمیراتی امورضیا کالے کے سپرد
شیئر کریں
لیاقت آباد میں ناجائز تعمیراتی امور بھتہ خوری کے ماہر ضیاء الرحمن المعروف ضیاء کالا کے سپرد کردیے گئے ہیں ، ڈی جی سسٹم نے لیاقت آباد میں غیرقانونی تعمیرات کا ٹھیکہ سابق انسپکٹر کے حوالے کردیا ہے ، اس مقصد کے لیے متعدد نجی کارندے بھی رکھے گئے ہیں ، جن کی ذمہ داری میں شامل ہے کہ وہ ضیاء کالا کے ساتھ شامل رہتے ہوئے خلاف ضابطہ تعمیرات کرنے والوں سے وصولی کامعاملہ طے کریں گے ،اس وقت لیاقت آباد پلاٹ نمبر6/602،5/802 اور 9/9 پر بالائی منزلوں کی تعمیرجاری ہے ،جن سے خطیر رقم وصول کی جاچکی ہے ، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جلیس احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر اویس بلڈنگ انسپکٹر عامر کو گھر بیٹھے حصہ وصول ہورہا ہے ، واضح رہے کہ لیاقت آباد میں بے ہنگم عمارتوں کی تعمیر سے انفراء اسٹرکچرتباہ ہوچکا ہے ،غیرقانونی عمارتوں سے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی نے دانستہ نظر انداز کررکھا ہے ۔