میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شیرافضل مروت گرفتاری کے بعد رہا

شیرافضل مروت گرفتاری کے بعد رہا

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۲ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت کو پولیس نے گرفتار کرکے پھر رہا کردیا۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے شیر افضل مروت کو گرفتار کیا گیا جس کے بعد پولیس کی نفری شیر افضل مروت کو گولڑہ تھانے لے گئی۔ شیر افضل مروت کی گرفتاری کی تصدیق ان کے ٹوئٹر اکاونٹ سے کی گئی۔ بعد ازاں پولیس کی طرف سے شیر افضل مروت کو رہا کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کی جانب سے انتشار نہ پھیلانے کی یقین دہانی کے بعد اُنہیں رہا کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں