میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں گیس لوڈشیڈنگ میں غیراعلانیہ اضافہ،شہریوں کوپریشانی کا سامنا

کراچی میں گیس لوڈشیڈنگ میں غیراعلانیہ اضافہ،شہریوں کوپریشانی کا سامنا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

کراچی کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے دورانئیے میں غیراعلانیہ اضافہ کردیاگیا۔گلستان جوہر، موسمیات، یونیورسٹی روڈ اور گلشن اقبال میں گیس کی لوڈشنیڈنگ میں بغیر کسی اطلاع کے ایک گھنٹے کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد گیس بندش کا دورانیہ رات نو تا صبح ساڑھے چھ بجے سے بڑھ کر رات نو سے صبح ساڑھے سات بجے تک ہوگیا۔ شہریوں نے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔شہریوں نے سوئی گیس حکام سے مطالبہ کیاہے کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیاجائے تاکہ اسکول جانے والے بچوں کیلئے ناشتے کی تیاری میں پریشانی نہ ہو۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں