میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پولیس مقابلوں کے دوران 2ڈاکو ہلاک متعدد گرفتار

پولیس مقابلوں کے دوران 2ڈاکو ہلاک متعدد گرفتار

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۱ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 2 ڈاکو ہلاک اور متعدد ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نیو کراچی میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا، ڈاکو شہری کو لوٹنے کی کوشش کررہا تھا، ہلاک ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔کراچی کے سیکٹر الیون ڈی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا، پولیس کا کہنا ہے ڈاکو صابر اپنے ساتھی کی گولی لگنے سے ہلاک ہوا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے، ڈاکو سے پستول، تین موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مائی کلاچی روڈ پر پولیس نے مبینہ مقابلہ کے بعد دو ملزم گرفتار کرلیے، گرفتار ملزمان سے دو پستول، دو موبائل فون، رقم اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ہاکس بے مشرف کالونی میں پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈاکو عابد علی کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ گاڑی برآمد کرلی، سولجر بازار پولیس نے افغان ڈاکوں کے گروہ کے دو کارندے ظلمی اور احسان اللہ کو گرفتار کرلیا، ان سے دو پستول، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں