سندھ بلڈنگ،ڈی ڈی اویس کا بلڈر مافیا سے گٹھ جوڑ
ویب ڈیسک
جمعرات, ۸ اگست ۲۰۲۴
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اویس نے سابق انسپکٹر ضیاء کالا کے ذریعے بلڈر مافیا سے مزید تعلقات استوار کرکے کروڑوں روپے اینٹھ لیے ہیں ،ذرائع کے مطابق لیاقت آباد میں غیرقانونی تعمیرات میں سابق انسپکٹر کو منظم طریقے سے استعمال کیا جارہا ہے ، ناجائز تعمیرات میں ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی کی پراسرار خاموشی سے سسٹم مافیا کے حوصلے بلند ہوچکے ہیں ، اس وقت بھی لیاقت آباد پلاٹ5/802 ،6/602 ،9/9،446 اورB506 پر ناجائز تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ۔


