میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نعیم مغل 10سال سے ڈی جی سیپا کے عہدے پر براجمان

نعیم مغل 10سال سے ڈی جی سیپا کے عہدے پر براجمان

ویب ڈیسک
هفته, ۱۵ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی میں ماحولیاتی مارچ کل ہوگا، سول سوسائٹی کی تنظیموں نے سندھ کی زمین، پانی کوتباہی سے بچانے اور ہوا کو صاف رکھنے کے لئے ڈائریکٹر جنرل سیپا نعیم احمد مغل کو فارغ کرنے سیپا کی تشکیل نو اورمطالبہ کردیا، نعیم مغل 10سال سے ڈی جی کے عہدے پر براجمان۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سول سوسائٹی کے رہنمائوں احمد شبر، یاسر دریا، شیما کرمانی، حنا بلوچ، ایچ آر سی پی کے رہنما اسد بٹ، فشر فوک فورم کے رہنما سعید بلوچ، ایڈیجینئس رائیٹس الائنس کے رہنما حفیظ بلوچ، نورین فاطمہ نے کہا کہ کراچی دنیا کے گندے ترین شہروں میں سے ایک ہوگیا ہے، بلدیاتی ادارے شہریوں کو صاف پانی فراہم نہیں کرسکتے، کراچی کا سیوریج لیاری اور ملیر ندیوں میں جاتا ہے اورٹریٹ کرنے کے علاوہ سمندر میں خارج کیا جاتا ہے، کراچی کے دو کروڑ لوگ سیوریج کے دریا میں ڈوب رہے ہیں، شہری ٹائیفائیڈ اورڈائریا جسیے امراض کا شکار ہیں، پلاسٹک پر پابندی برائے نام ہے اور سیوریج کی صفائی کے منصوبے ناقص ہیں، ملیر ایکسپریس وے لوگوں کو بے گھر کرے روڈ پر لے کر آیا ہے، بحریہ ٹان ملیر کے 45دیہات غیر قانونی طور پر مسمار کرکے بنایا گیا اور کھیر تھر نیشنل پارک کے اندر پہاڑوں کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے، شاھ لطیف کی وادی ملیر کو ترقی کے نام پر تباہ کیا گیا ہے، کراچی میں ماحولیات کے مسائل کے انبار کے باعث سڑکوں پر آنا ناگذیر ہوگیا ہے اور 16 مارچ اتوار کو شام 3بجے فریئر ہال سے پریس کلب تک ماحولیاتی مارچ کیا جائے گا، مارچ میں بڑی تعداد میں شہری شریک ہونگے، رہنماں نے مطالبہ کیا کہ کوئلے سے توانائی کی پیداوار بند کرکے پورٹ قاسم میں کے الیکٹرک اور اوریکل کا معاہدہ منسوخ کیا جائے، بحریہ ٹان کی توسیع فوری طور پر بند کرکے ملیر اور لیاری ندیوں کے ایکو سسٹم کو بحال کیا جائے، سمندر کے اندرعمار، ڈی ایچ اے کی تعمیرات بند کی جائے، سندھ کی زمین، پانی کوتباہی سے بچانے اور ہوا کو صاف رکھنے کے لئے سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نعیم احمد مغل کو فوری طور پر فارغ کیا جائے، سیپا میں کرپشن کا خاتمہ کرکے سیپا کی نئے سرے سے تشکیل کی جائے، انڈس ڈیلٹا کو فطری طور پر بحال کیا جائے اور دریائے سندھ کی سرسبز زمینوں کو ریئل اسٹیٹ میں تبدیل کرنا بند کیا جائے،پلاسٹک کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرکے عملدرآمد کیا جائے، پیٹرولیم سے بننے والے پلاسٹک پر پابندی عائد کی جائے،سو فیصد ری سائیکل کی پالیسی تیار کرنی چاہئے، مینگروز کے کٹا کو بند کرکے پانی کے ذخائر کا تحفظ کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں