میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سرحدپار منشیات اسمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار

سرحدپار منشیات اسمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

پنجاب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ طور پر سرحدپار منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکار احسن علی کو باٹا پور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم احسن علی پنجاب کانسٹیبلری عباس لائن میں تعینات ہے۔ ملزم احسن علی ڈرون کے ذریعے منشیات کی کھیپ سرحد پار بھجواتاتھا۔حکام نے بتایا کہ ملزم احسن کو منشیات کی کھیپ بھجوانیکی تیاری کرتے ہوئے پکڑاگیا ہے ، زیرحراست ملزم کے قبضے سے ڈرون اور منشیات برآمد کر لیے گئے۔باٹا پور پولیس نے ڈرون کے ذریعے منیشات اسمگلنگ میں ملوث اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں