میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز پارٹی کا حکومت کو نئے انتخابات کرانے کا مشورہ

پیپلز پارٹی کا حکومت کو نئے انتخابات کرانے کا مشورہ

ویب ڈیسک
پیر, ۵ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ اگر حکومت کو خطرہ ہے تو اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کرالیں۔اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا کہ اگر حکومت کو کوئی خطرہ ہے تو ہم سے شیئر کیوں نہیں کیا، پارلیمنٹ میں حکومت کو مضبوط کرنے کو تیار ہیں مگر وہ ڈیلیور تو کرے ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو خطرہ ہے تو اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کرالیں، صدر مملکت آصف علی زرداری بارہا کہہ چکے ہیں کہ بیٹھ کر بات کرتے ہیں، اگر سسٹم ڈی ریل ہو گیا تو نقصان ملک کا ہوگا۔نیئر حسین بخاری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان قابل اعتبار نہیں ہیں، ایک دن کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کو تیار ہیں اور پھر اگلے دن کچھ اور کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات کے نتائج کو تحفظات کے ساتھ قبول کیا، پیپلز پارٹی کو منصوبے کے تحت کچھ نشستیں نہیں دی گئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں