میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرکٹ کو فروغ دینے اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کا فیصلہ

کرکٹ کو فروغ دینے اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۵ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پرپاکستان بھر میں سکولز کالجز اور یونیورسٹیز میں کرکٹ کو فروغ دینے اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت پورے ملک کے سکولز۔ کالجز اور یونیورسٹیز(بوائز و گرلز) کی سطح پر کرکٹ ٹورنا منٹس اور لیگز کرائی جائیں گی اس ضمن میںپاکستان کرکٹ بورڈ کے انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور سی ڈی اے کے مابین معاہدے طے پا گئے ہیں، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔سی ڈی اے ہیڈکوارٹر میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی،ڈائریکٹر ڈومیسٹک پی سی بی عبداللہ خرم نیازی،انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس محمد عثمان خان اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس جاوید علی میمن نے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے نچلی سطح پر فروغ کے لئے تاریخ میں پہلی بار سنجیدہ کاوش کی گئی ہے ، انٹر سکولز،انٹر کالجیٹ،انٹر یونیورسٹیز ٹورنامنٹس کے انعقاد سے نچلی سطح سے ٹیلنٹ سامنے آئیگا، تمام ادارے ایک ساتھ ملکر ٹورنامنٹ کرائیں گے تو بہترین نتائج حاصل ہوں گے ۔امید ہے ان معاہدوں پر عمل درآمد سے گراس روٹ لیول پر کرکٹ مضبوط ہو گی۔ وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اسکولز ہر ٹیلنٹ کی نرسریاں ہیں،اچھے کھلاڑی اسکولز سے ہی اوپر آتے ہیں،معاہدوں کے تحت آئی بی سی سی تمام تعلیمی بورڈز کے ساتھ مل کر ٹورنامنٹس کے انتظامات کی نگرانی کرے گا جبکہ ہائر ایجوکیشن اداروں میں کرکٹ کے فروغ کے لیے فریم ورک مرتب کرکے عمل درآمد کیا جائیگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں