میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خیبرپختونخوا میں آپریشن نہیں ہونے دوں گا، علی امین گنڈا پورکا اعلان

خیبرپختونخوا میں آپریشن نہیں ہونے دوں گا، علی امین گنڈا پورکا اعلان

ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔سب سن لیں!ہمارے فیصلے کوئی اور نہیں کرے گا ہم خود کریں گے۔بنوں میں امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ امن اور انصاف مانگیں گے نہیں، امن اور انصاف لیں گے، ہم نے پاکستان کے لیے اپنا خون بھی بہایا ، تن من دھن کی قربانی بھی دی ، تاریخ گواہ ہے ہمیں بہت قربانیاں دینی پڑیں۔ امن مانگیں گے نہیں امن لیں گے، حلف دیتا ہوں حق، امن اور انصاف کے لیے عوام کے ساتھ کھڑا ہوں گا، خیبرپختونخوا کی سرزمین پرکوئی ہم پر ظلم وجبر نہیں کرسکتا۔ان کا کہنا تھاکہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے کے پی کے لوگوں نے نقصان اٹھایا، ہمارے نام پر ڈالر لیے گئے ہم اس پر بھی تحفظات ہیں، قربانی دینا ہمارے خون میں ہے پھر بھی اس ملک کے لیے قربانی دیں گے، ایسے عناصر موجود ہیں جو ہماری بات کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں