پولیس لاپتا صنعتکار کا تین دن بعد بھی پتا نہیںلگا سکی
ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ جولائی ۲۰۲۴
شیئر کریں
کراچی پولیس آگرہ تاج کالونی سے لاپتا ہونے والے ممتاز صنعت کار ذوالفقار احمد کا تین دن بعد بھی پتا نہ لگا سکی۔ مقامی مشروب ساز کمپنی کے مالک ذوالفقار احمد کو 23 جولائی کو آگرہ تاج کالونی سے ڈبل کیبن گاڑی میں سوار افراد نے اس وقت اغوا کیا تھا جب وہ اپنی گاڑی میں دوست کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے کہا ہے کہ پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے لیکن فوری طور پر کیس میں کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔ ذوالفقار احمد کے اہل خانہ نے گمشدگی پر سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن بھی دائر کردی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی وزارت داخلہ ، محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 جولائی کو جواب طلب کرلیا ہے۔