سندھ بلڈنگ، عدالتی حکم عدولی کروانے میں نیب افسر ملوث
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ جولائی ۲۰۲۴
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میںغیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ برسوں سے جاری ہے ، جس میں نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال کا سلسلہ شروع کررکھا ہے اور مسلسل عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر مجبور کررہے ہیں ، اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ انسپکٹر اورنگ زیب کو ناظم آباد میں ناجائز تعمیرات مافیا سے وصولی کیلئے کھلی چھوٹ دلوا رکھی ہے ، واضح رہے کہ ناظم آباد نمبر 3 ، بلاک ایچ 5/33 ، 8/21 ، 12/36 اور F8/17 پر ناجائز تعمیر ات کا سلسلہ جاری ہے ،جہاں سے لاکھوں روپے وصول کیے جاچکے ہیں ۔