میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
علی امین گنڈاپورنے بنوں امن جرگہ کے مطالبات مان لیے

علی امین گنڈاپورنے بنوں امن جرگہ کے مطالبات مان لیے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بنوں امن جرگہ کے تمام مطالبات مان لیے۔سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے تسلیم کیے گئے مطالبات اپیکس کمیٹی کے سامنے رکھے جائیں گے اور اجلاس میں بنوں واقعے سے متعلق کمیشن بنانے کے طریقہ کار پر غور ہوگا۔ذرائع نے بتایاکہ وزیراعلیٰ نے امن جرگہ ارکان سے کہا کہ آپریشن عزم استحکام سے متعلق آئی ایس پی آر نے وضاحت کردی ہے اور واضح کردیا کہ یہ آپریشن نہیں بلکہ حکمت عملی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرچ آپریشن
پولیس اور سی ٹی ڈی کرے گی، ضرورت پڑنے پر سکیورٹی فورسز کی مدد لی جائے گی، غیرسرکاری مسلح افراد کے خلاف پولیس کارروائی کرے گی اور علاقے میں پولیس ہی گشت کرے گی جس کو مزید بڑھایا جائے گا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھاکہ بنوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی استعداد کار مزید بڑھا رہے ہیں، پولیس میں بھرتیاں اورمزید گاڑیاں دے رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں