میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
9مئی تفتیش ، عمران خان کاپولی گرافک سمیت مزیدٹیسٹ کرانے سے انکار

9مئی تفتیش ، عمران خان کاپولی گرافک سمیت مزیدٹیسٹ کرانے سے انکار

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے لاہور پولیس کی تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا جبکہ عمران خان نے پنجاب فارنزک ٹیم کو ٹیسٹ دینے سے انکار کردیاہے۔ذرائع کے مطابق لاہور میں درج 9مئی کے مقدمات کی تفتیش کے دوران لاہور پولیس نے بانی پی ٹی آئی سے مختلف سوالات کیے۔بانی پی ٹی آئی نے سوالات کے جواب دینے سے انکار کیا اور کہاکہ پولیس پر اعتبار نہیں۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ آپ تعاون کریں ہم آپ کے ساتھ انصاف کریں گے۔ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی جاوید آصف کی یقین دہانی پربانی پی ٹی آئی نے15منٹ تک سوالات کے جوابات دئیے۔ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران بانی پی ٹی آئی نے پنجاب فارنزک ٹیم کے ماہرین کو 3ٹیسٹ دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ بہت سے تفتیشی اداروں کے زیرتفتیش ہوں، فی الحال کوئی ٹیسٹ نہیں کرائوں گا، اس حوالے سے بعد میں پولیس کو وقت دوں گا۔ذرائع کے مطابق پنجاب فارنزک ٹیم نے پولی گرافک، وائس میچنگ اور فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کرنے تھے۔تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے پر لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں