ماتمی جلوسوں کی سیکیورٹی میں کوتاہی برداشت نہیں،وزیر داخلہ
شیئر کریں
سندھ کے وزیر داخلہ،قانون و پارلیمانی امور ضیاء الحسن لنجار نے میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کے ہمراہ محرم الحرام کے جلوس کی گزرگاہ کا دورہ کیا۔وزیر داخلہ ضیاء الحسن اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے جلوس کی گزرگاہ اور اطراف میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقع پرایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ایسٹ، ڈی آئی ایسٹ نے بریفنگ دی۔ایس ایس پی ایسٹ، ایس ایس پی سائوتھ، ایس ایس پی سٹی، و دیگر پولیس افسران بھی ہمراہ تھے۔ضیاء الحسن لنجار اوربیرسٹر مرتضی وہاب نے نشتر پارک، تبت سینٹر، حسینیاں ایرانیان کھارادر کا بھی دورہ کیا۔وزیرداخلہ ضیاالحسن لنجارنے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ ماتمی جلوس کی گزرگارہوں پر سیکیورٹی فول پروف بنائی جائے۔اس موقع پر پولیس حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ جلوس کی گزرگارہوں کے ساتھ عمارتوں پراسنائپرز تعینات ہونگے۔جلوس کی گزرگارہوں کو مکمل
طور پر سیل کیا گیا ہے۔ جلوس کے روٹس کو فول پروف بنایا گیا ہے۔وزیرداخلہ نے ہدایت کہ مجالس،ماتمی جلوسوں اور دیگر اجتماعات کی سیکیورٹی کو غیر معمولی بنایا جائے۔سیکیورٹی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔جلوسوں اور مجالس پر سیکیورٹی فہرستوں کے مطابق یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے ضابطہ اخلاق پر اسکی روح کے مطابق عمل کرایا جائے۔مرکزی جلوسوں کی سیکیورٹی کو حصار حکمت عملی کے تحت یقینی بنایا جائے۔مرکزی جلوس کے روٹس پر قائم واچ ٹاورز سے نگرانی کے عمل کو ٹھوس بنایا جائے۔روٹس پر منتخب کردہ بلند عمارتوں پر تعینات اسنائپرز کو مستعد اور چوکنا رکھا جائے۔مرکزی جلوس کے داخلی مقامات پر کڑی نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔سی پی او اور سوک سینٹر کمانڈ اینڈ کنٹرولز سے جلوسوں کے روٹس پر کڑی نگرانی رکھی جائے۔وزیر داخلہ سندھ نے ہدایت کہ کہ مشکوک اشیا،پارسل، بیگ،تھیلا یا لاوارث گاڑی و موٹرسائیکل دکھائی دینے پر شہری فوری پولیس کو اطلاع دیں۔میئرکراچی نے کہاکہ جلوس کے روٹس پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ نشتر پارک، حسینیاں ایرانیان اور اسکے اطراف صفائی کا عملہ مامور ہے۔