میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتخابی مینڈیٹ معاشی اصلاحات کیلئے ناگزیر،موڈیز

انتخابی مینڈیٹ معاشی اصلاحات کیلئے ناگزیر،موڈیز

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیزنے پاکستانی معیشت سے متعلق مثبت پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے سماجی تنائو بڑھنے کا خدشہ ہے اورمشکل اصلاحات کو مسلسل نافذ کرنے کا مضبوظ انتخابی مینڈیٹ نہ ہونا خطرات پیدا کرسکتا ہے۔موڈیز کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے پاکستان کیلئے فنڈنگ کے امکانات میں بہتری آئے گی، نیا آئی ایم ایف پروگرام فنانسنگ کے معتبر ذرائع فراہم کرے گا۔موڈیز کے مطابق ان میں دیگرممالک، عالمی مالیاتی اداروں سے فنڈنگ کا حصول شامل ہے، مہنگائی کی وجہ سے سماجی تنائو بڑھنے کا خدشہ ہے۔رپورٹ کے مطابق زیادہ ٹیکسوں، توانائی کے نرخوں میں مستقبل کی ایڈجسٹمنٹ اصلاحات پردبائوڈال سکتی ہے جبکہ مشکل اصلاحات کو مسلسل نافذ کرنے کا مضبوظ انتخابی مینڈیٹ نہ ہونا خطرات پیدا کرسکتا ہے۔موڈیز کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی بیرونی فنانسنگ کی ضروریات تقریبا21 ارب ڈالرہیں، مالی سال2027-26 کیلئے تقریبا 23 ارب ڈالرکی مالی ضروریات درپیش ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پاس9 اعشاریہ 4ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائراس کی ضروریات سے کافی کم ہیں، پاکستان کی بیرونی پوزیشن اب بھی نازک ہے، بلند بیرونی مالیاتی ضروریات کے ساتھ اگلے 3 سے 5 سال پالیسیوں میں مشکلات درپیش ہوں گی۔موڈیز کے مطابق کمزور گورننس اور سماجی تنا حکومت کی اصلاحات کوآگے بڑھانے کی صلاحیت کو متاثرکر سکتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں