میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف کابجلی بلوں کیخلاف گرینڈ احتجاج کا عندیہ

تحریک انصاف کابجلی بلوں کیخلاف گرینڈ احتجاج کا عندیہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۴ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف نے عاشورہ کے بعد بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف گرینڈ احتجاج کا عندیہ دے دیا،پنجاب اسمبلی کے باہر عوامی اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ،حکومت کی ناقص کارکردگی ،مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف ، الیکشن کمیشن ارکان کے استعفے کے مطالبے کے لئے قرادادیں بھی پیش کی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر اپوزیشن کی جانب سے عوامی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت رکن صوبائی اسمبلی اعجاز شفیع نے کی، اجلاس میں تحریک انصاف کے فارم 45 کے مطابق جیت کے دعویداروں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں پی ٹی آئی کے فارم 45کے مطابق جیت کے دعویدار 25ارکان نے حلف اٹھایا جن میں سے لاہور کے تین ارکان حافظ ذیشان رشید، حاجی کریم اور ندیم بارا شامل تھے۔عوامی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت کی ناقص کارکردگی اور مہنگائی کے خلاف قرارداد پیش کی گئی، بجلی کے بلوں میں اضافے اور آئی پی پیز معاہدوں کو پبلک کرنے کے لیے بھی قرارداد منظور کی گئی۔اجلاس میں فارم 45کے مطابق جینے والے امیدواروں کو حق دینے الیکشن کمیشن ارکان کے استعفے کے مطالبے کے لئے قراداد بھی پیش کی گئی، اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لئے قرارداد پیش کی گئی، ارکان اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنمائوں نے بانی پی ٹی آئی کے حق اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ فارم 45کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہماری 192نشستیں ہو گئی ہیں، فارم 45والی حکومت جلدی واپس آرہی ہے، دو سے تین ماہ میں ہماری نشستیں ہمیں واپس مل جائیں گی۔انہوں نے بجلی قیمتوں پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹیرف ٹیرف چچا بھتیجی کھیل رہے ہیں اور اس ٹیرف سے لوگوں کے گھر برباد ہو گئے ہیں، یہ حکومت زیادہ دیر چلنے والی نہیں ہے، ہم ایک بہت بڑے احتجاج کی طرف جا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہمارا پہلا مشن ہے۔ملک احمد بھچر کا کہنا تھا کہ محرم کے بعد ہم بجلی کے بلوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کریں گے، اس حکومت کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں۔بعدازاں اپوزیشن کی عوامی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔اجلاس کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں