میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نوکری کا جھانسہ، حیدر آبادکے3 نوجوان برما میں فروخت

نوکری کا جھانسہ، حیدر آبادکے3 نوجوان برما میں فروخت

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

حیدر آباد سے تھائی لینڈ جانے والے 3نوجوانوں کونوکری کا جھانسہ دے کر برما میں فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔تینوں نوجوانوں کے اہلخانہ نے برما میں پاکستانی سفیر کو خط لکھ کر معاملے سے آگاہ کردیا ہے۔اہلخانہ کے مطابق کاشف حسین، فراز اور شہروز خان کو نوکری کا جھانسہ دے کر فروخت کیا گیا۔اہلخانہ کے مطابق تینوں نوجوان 19 فروری 2024 گھومنے کے لیے گئے تھے، نوجوانوں کو ملزم نے برما میں نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر فروخت کردیا۔نوجوانوں کے اہلخانہ نے بتایاکہ برما پہنچنے پر نوجوانوں سے پاسپورٹ اور پیسے چھین لیے گئے، بیٹوں نے رابطہ کرکے بتایا کہ انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔اہلخانہ نے اپیل کی ہے کہ نوجوانوں کو بازیاب کرواکر انہیں ملک واپس لایا جائے۔ایس ایس پی فرخ لنجار کے مطابق بیرونِ ملک نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کی ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے پولیس کواطلاع نہیں دی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں