میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہیلی کاپٹر حادثے پر منفی سوشل میڈیا مہم، 178 اکاؤنٹس کا تعلق پی ٹی آئی سے نکلا

ہیلی کاپٹر حادثے پر منفی سوشل میڈیا مہم، 178 اکاؤنٹس کا تعلق پی ٹی آئی سے نکلا

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

کْل 580 اکاؤنٹس کے ذریعے 2 ہزار 350 پوسٹس کی گئیں،18 بھارتی اکاؤنٹس بھی شامل ہوگئے تھے،انکوائری رپورٹ
شہدا اور پاک فوج کیخلاف مہم چلانے والوں پر مقدمے پیکا اور تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمات درج کیے جائیں،سفارش
اسلام آباد (بیورورپورٹ)لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پرمنفی پروپیگنڈے کی انکوائری رپورٹ میں اہم انکشافات ہوئے ہیں جن کے مطابق پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور ان کے سرغنہ کا سراغ لگا لیا گیا اور 178 اکاؤنٹس کا تعلق پی ٹی آئی سے نکلا ہے، سب سے زیادہ مہم ان اکاؤنٹس کی ہے۔نجی ٹی وی کی ر پورٹ کیم طابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کْل 580 اکاؤنٹس کے ذریعے 2 ہزار 350 پوسٹس کی گئیں۔ذرائع نے بتایا کہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا مہم میں 18 بھارتی اکاؤنٹس بھی شامل ہوگئے تھے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ شہدا اور پاک فوج کے خلاف مہم چلانے والوں پر مقدمے درج کیے جائیں اور یہ مقدمے پیکا اور تعزیرات پاکستان کے تحت درج کیے جائیں۔رپورٹ کے مطابق ملوث افراد سے تفتیش کے بعد ان کے ہینڈلرز اور ماسٹر مائنڈز تک پہنچا جائے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لسبیلہ میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کے دوران لاپتہ ہوگیا تھا، کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد ہیلی کاپٹرکا ملبہ موسیٰ گوٹھ سے ملا تھا۔آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا جس کے باعث ہیلی کاپٹر میں سوار کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد سمیت 6 جوان شہید ہوگئے تھے۔ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے منفی مہم چلائی گئی تھی جس کی پاک فوج نے شدید مذمت کی تھی جبکہ حکومت نے منفی سوشل میڈیا مہم کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا تھا اور ایف آئی اے اور آئی ایس آئی کے افسران پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی جو واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے کئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے اپنے عمل پر معافی مانگی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں