اسرائیلی ٹینک کے 3 اطرافی حملے میں45 فلسطینی شہید
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ جولائی ۲۰۲۴
شیئر کریں
غزہ شہر میں ایک بار پھر بے گھر فلسطینیوں کو فوری انخلا کا حکم دے دیا گیا۔فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کو10 ماہ مکمل ہوگئے تاہم اتنا وقت گزرجانے کے باوجود صیہونی فوج کی جانب سے معصوم اور نہتے فلسطینیوں پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا بتانا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 45 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔خبر ایجنسی کے مطابق غزہ میں اسرائیلی ٹینک 3 اطراف سے داخل ہوگئے ہیں جس کے بعد بے گھر فلسطیینوں کو فوری انخلا کا حکم دیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے حماس کا اسلحہ گودام قرار دے کر اقوام متحدہ امدادی ایجنسی کے ہیڈکوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا ہے۔