شرف آباد ، ملزمان بیکری ملازم سے 30لاکھ لوٹ کر فرار
شیئر کریں
کراچی کے علاقے شرف آباد میں مسلح ملزمان 20 سیکنڈ میں بیکری ملازم سے 30لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں دیکھا گیا کہ بیکری ملازم محمد علی سوسائٹی کے بینک سے کیش لارہا تھا مبینہ طور پر مسلح ملزمان بینک سے پیچھا کرتے ہوئے پہنچے۔بیکری کے باہر
ملازم نے گاڑی روکی تو دوسرا ملازم آگیا، ڈگی سے رقم نکال کر ملازم اندر کی جانب جانے لگا، اس دوران سیکیورٹی گارڈ کار پارک کروانے کے لیے آگے گیا لیکن رقم کا بیگ اندر لے جانے سے پہلے ہی ملزمان پہنچ گئے۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک ملزم نے رقم سے بھرا ہوا بیگ چھینا اور بھاگنے لگا، گارڈ بھاگتا ہوا آیا تو ملزمان نے فائرنگ کردی، خوش قسمتی سے گارڈ کو گولی نہیں لگی لیکن اس کا اسلحہ گر گیا۔ملزم نے گارڈ کا اسلحہ بھی اٹھالیا اور پانچوں ملزمان باآسانی جیل روڈ کی جانب فرار ہوگئے۔