صوبہ بدحال ،سندھ کے وزیر ، مشیر پر کروڑوں کا ضیاع
شیئر کریں
حکومت سندھ کے وزراء اور مشیروں کے شاہانہ اخراجات۔ کروڑوں روپے کی 23 لگڑری گاڑیاں خرید کرنے کے لئے بجٹ مختص۔ وزراء کی گاڑیوں کے پیٹرول کے لئے بھی 10 کروڑ کی بجٹ منظور۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے شاہانہ اخراجات سامنے آنے بعد مراد شاہ کے وزراء اور مشیروں کی شاہ خرچیاں سامنے آئی ہیں۔ حکومت سندھ نے آئندہ مالی سال کے دوران 1800 سی سی 18 گاڑیوں کی خریداری کے لئے 18 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں اس کے علاؤہ وزراء کے دفتروں کے لئے تین ایئر کنڈیشنڈ بھی خرید کئے جائیں گے۔ سندھ بجٹ میں وزراء کی گاڑیوں کے پیٹرول کے لئے 5 کروڑ 62 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ سفری الاؤنس کی مد میں ایک کروڑ 51 لاکھ روپے مختص ہوئے ہیں جس میں ہوائی جہاز کے سفر بھی شامل ہیں۔ جبکہ وزیراعلی سندھ مراد شاہ کے مشیروں کے لئے بھی 5 گاڑیاں خرید کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے مشیروں کے لئے 1800 سی سی 5 گاڑیاں خرید کرنے کے لئے 5 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ حکومت سندھ کے مشیروں کے لئے سفری الاؤنس کی مد 5 کروڑ 69 لاکھ روپے مختص ہوئے ہیں۔ وزیراعلی سندھ کے وزراء اور مشیروں کے لئے تقریبن 350 افسران اور ملازمین کی فوج بھی تعینات ہوگی جس پر تنخواہوں اور الاؤنس کی مد میں 16 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔