میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈکیتیوں میں قتل ہونے والوں کے پاس جانا چاہیے تھا نہیں جا سکا،وزیر اعلیٰ

ڈکیتیوں میں قتل ہونے والوں کے پاس جانا چاہیے تھا نہیں جا سکا،وزیر اعلیٰ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ڈکیتیوں میں قتل ہونے والوں کے پاس جانا چاہئے تھا لیکن نہیں جا سکا۔سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سندھ کے وزیراعلی مراد علی شاہ نے کہا کہ پورے سندھ میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں 85 افراد کو قتل کیا گیا۔ ڈکیتیوں میں قتل ہونے والوں کے لواحقین کے پاس ضرور جانا چاہئیے تھا ہم نہیں جا سکے یہ ہماری غلطی ہے۔ لواحقین کو 10 لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔ اسٹریٹ کرائم یقینا افسوسناک ہیں ۔سندھ میں 40 اینٹری پوائنٹس ہیں۔ سیف سٹی سے سندھ کے داخلی اور خارجی راستوں کو مانیٹر کیا جائے گا۔وزیراعلی نے کہا کہ کراچی کی ترقی کے لیے اپوزیشن کی مدد کی ضرورت ہوگی۔ وفاقی حکومت کو اب بھی سندھ کو 50،55 ارب روپے دینے ہیں۔ وفاقی حکومت نے 2018 سے 2022 تک سندھ کے لیے کوئی منصوبہ نہیں رکھا۔ شہباز شریف وزیر اعظم بنے تو وفاق نے سندھ کے منصوبے شامل کیے۔نگراں حکومت نے آکر ان منصوبوں پر کام رکوادیا۔ باقی صوبوں میں پرانے منصوبوں کے نام پر کام چلتا رہا۔ہم نے اس سال بھی وزیر اعظم سے رابطہ کیا اور سندھ کے منصوبے شامل کیے اور منظوری بھی لی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں