میگزین

Magazine
تازہ ترین : فضل الرحمان کے قریبی رفقا نشانہ، مولانا کی اسلام آباد رہائش گاہ کے مالک کو بھی نوٹس جاری امریکی انتخابات، ٹرمپ نے شکست تسلیم کرلی، ڈیموکریٹس کے ساتھ  کام کرنے کا اعلان تکنیکی اور آپریشنل وجوہات،کراچی ایئرپورٹ پر 8 پروازیں منسوخ ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید الینوائے کی ریاستی سینیٹ کی رکن منتخب جسٹس منصور کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا بڑا جواب، پی ٹی آئی کے انتخابی نشان اور مخصوص نشستوں کا پنڈورہ باکس کھل گیا ایف آئی آردرج ہونا جرم نہیں، بریت کے بعد ملازمت سے محرومی غیرقانونی قرار، آئینی عدالت امریکا کا سعودی عرب میں سیکیورٹی الرٹ دوبارہ جاری، غیر ہنگامی عملے کو ملک چھوڑنے کی ہدایت ایران: شہریوں کو ممکنہ جوہری حملے کی صورت میں محفوظ رکھنے کے لیے ہنگامی ہدایات جاری پیٹرول کی قیمت کا کھیل، عالمی منڈی سے پاکستانی پمپ تک، اربوں روپے کس کی جیب میں جاتے ہیں؟ محکمہ اطلاعات، اشتہارات میں من پسند اور کم ریٹنگ والے چینلز پر نوازشیں

ای پیج

e-Paper
ضمانت ملے تواٹھالویہ کیا طریقہ ہے؟ لاہورہائیکورٹ

ضمانت ملے تواٹھالویہ کیا طریقہ ہے؟ لاہورہائیکورٹ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

لاہور ہائی کورٹ نے رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کے بھائی کی عدم بازیابی پر آئی جی پنجاب کو طلب کرلیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے شہباز گل کے بھائی غلام شبیر کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے پولیس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب اور آئی جی پنجاب کو کل طلب کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑی تو وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی طلب کیا جائے گا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شہباز گل کے بھائی غلام شبیر کو اسلام آباد جاتے ہوئے پولیس نے حراست میں لیا۔ عدالتی حکم کے باوجود مغوی کو بازیاب کروا کے پیش نہیں کیا گیا۔عدالت نے کہا کہ جبری گمشدگیاں آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق کے خلاف ہیں۔ پنجاب حکومت اس حوالے سے اپنا پالیسی بیان دے ۔ یہ کیا طریقہ ہے کہ کیسز سے ضمانت ملے تو اسے اٹھا لو۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں