میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قومی اسمبلی ،خواجہ آصف کی تقریر ، اپوزیشن کے’ فاٹا آپریشن بند کرو‘ کے نعرے

قومی اسمبلی ،خواجہ آصف کی تقریر ، اپوزیشن کے’ فاٹا آپریشن بند کرو‘ کے نعرے

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنمائوں نے وزیر دفاع خواجہ آصف کی تقریر کے دوران شور شرابہ کرتے ہوئے فاٹا آپریشن بند کرو کے نعرے لگا دئیے ، اس کے علاوہ اپوزیشن رہنمائوں نے اسپیکر ڈائس کا گھیرائو بھی کرلیا،اپوزیشن کے شور شرابے کے باعث خواجہ آصف کو اپنی تقریر روکی پڑی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ نے کہا ہے کہ خواجہ صاحب آپ اپنی تقریر جاری رکھیں، خواجہ صاحب! آپ بات کریں آپ کا مائیک کھلا ہے ،اس موقع پر سرکاری ٹی وی کی جانب سے نشریات کی آواز کو بند کردیا گیا جبکہ اپوزیشن رہنمائو ں کے ساتھ جمعیت علمائے اسلام کے اراکین نے بھی احتجاج میں حصہ لیا، رہنماؤں نے ہمیں امن چاہیے کہ نعرے بھی لگائے ۔ بعد ازاں خواجہ آصف نے کہا کہ یہ تو بلیک میلنگ ہورہی ہے ، یہ ہمیں گالیاں نکال رہے ہیں، ابھی کل والی گالی کا مسئلہ حل نہیں ہوا یہ مزید گالیاں دے رہے ہیں۔قومی اسمبلی میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے شور شرابے کے درمیان اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے حملے ہمارے لیے باعث شرمندگی ہیں، اس پر سب کا اتفاق رائے ہونا چاہیے ۔اس دوران وزیر دفاع نے بتایا کہ میں نے آپ سے اجازت مانگی جب یہ ایوان سے باہر چلے گئے تھے ، میں ایک ایسے مسئلے پر بولنا چاہتا ہوں جو سیاسی مسئلہ نہیں، وہ تنازع نہیں بلکہ ایسا مسئلہ ہے جس پر کسی کا بھی اختلاف نہیں ہوگا، یہاں اقلیتوں کو قتل کیا جارہا ہے ، یہ ایک انتہائی حساس معاملہ ہے ، ہم اس کی وجہ سے شرمندہ ہورہے ہیں مگر یہ ہمیں بولنے نہیں دے رہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت تمام لوگوں کو یکجا ہوجانا چاہیے ۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز عزم استحکام کی جو ایپکس کمیٹی نے اجازت دی تو سب کو پتا کہ آرمی پبلک کے سانحے کے بعد ایپکس کمیٹی بنائی گئی اس میں پی ٹی آئی بھی شامل تھی، ہم اس کو بحال کر رہے ہیں، اس کو کابینہ میں لے کر جارہے ہیں، ہم اسے ایوان میں بھی لے کر آئیں گے ، ہم کوئی ایسا کام نہیں کریں گے کہ اس کو نشانہ بنایا جا سکے ، ان کو اعتراض ہے تو جب یہ مسئلہ ایوان میں آئے گا تب بھی اس پر بول سکتے ہیں، مگر یہ لوگ اپنی سیاسی اوقات دکھاتے ہیں، کل کی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا موجود تھے ، ان کے سامنے سب بات ہوئی، آج یہ دہشت گردوں کے ساتھ کھڑے ہیں احتجاج کر کے ۔وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ احتجاج کر کے یہ پاک فوج کے خلاف کھڑے ہوگئے ہیں، شہدا کے خلاف کھڑے ہوگئے ہیں، یہ آج بھی 9 مئی پر کھڑے ہیں، یہ کہنا کہ فوج ملک اور شہدا ہمارے ہیں تو یہ سب جعلسازی ہے ، یہ آج بھی اور کل بھی 9 مئی والے ہی ہیں، یہ مفادات کے لیے پینترے بدلتے ہیں، ترلے کرتے ہیں، پیر پڑتے ہیں اور گالیاں بھی دیتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں