میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قومی کرکٹ ٹیم میں آپریشن کلین اپ کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم میں آپریشن کلین اپ کا فیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد قومی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا ، آپریشن کلین اپ میں کچھ کھلاڑیوں، قومی سلیکشن کمیٹی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور اس سے قبل سیریز کی کارکردگی پر گھر رخصت کردیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر وہاب ریاض کا بھی اپنی جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے ، قومی سلیکشن کمیٹی کو تبدیل کرنے کی تجویز ہے ۔ ذرائع کے مطابق کپتان بابر اعظم، ہیڈ کوچ گیری کرسٹن ،سینئر مینیجر وہاب ریاض اور اسٹنٹ کوچ اظہر محمود کی رپورٹس کی بنیاد پر تبدیلیاں کی جائیں گی اور سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا جائیگا ۔محمد حفیظ کھلاڑیوں پر گروپنگ اورکارکردگی کے بجائے پیسوں کو اہمیت دینے کے الزامات لگاچکے ہیں۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دوروں کے بعد ان کی رپورٹ اہمیت کی حامل تھی۔ ورلڈ کپ کے بعد اعظم خان، افتخار احمد،عثمان خان،محمد عامر اور عماد وسیم کو ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل دکھائی دے رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم میں تین سینئر کھلاڑیوں کا گروپ ایجنٹ کی ایما پر پی سی بی حکام کو بلیک میل کرتا رہا۔ چند ماہ قبل سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے پی سی بی پر دبائو ڈال کر معاوضوں میں بے تحاشا اضافہ کرایاگیا۔گزشتہ سال چیئرمین ،چیف آپریٹنگ آفیسر اور پی سی بی حکام کومیٹنگ میں بلیک میل کرتے رہے اور معاوضوں میں اضافہ کیا گیا، حیران کن طور پر تینوں کھلاڑیوں کا منیجر ایک ہی ہے ۔بتایا جارہا ہے کہ شاداب خان ان تینوں کھلاڑیوں کے قریب ترین ہیں تو ممکنہ طور پر شاداب کو بھی فارغ کیا جاسکتا ہے ، لیکن اگر انہوں نے اچھی کارکردگی دکھائی تو آل رائونڈر بچ سکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں