میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئین کے تحفظ کا اصل فورم سڑکیں نہیں پارلیمنٹ ہے ، نوازشریف

آئین کے تحفظ کا اصل فورم سڑکیں نہیں پارلیمنٹ ہے ، نوازشریف

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

آئین کے تحفظ اور قانون کی سربلندی کے لئے سڑکوں پر بے مقصد احتجاج کے بجائے پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا ہو گا کیونکہ یہی اس کا اصل فورم ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹر سیدال خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے مری میں صدر مسلم لیگ (ن) سے ملاقات کی۔نوازشریف نے کہاکہ آئین کے تحفظ کا اصل فورم سڑکیں نہیں پارلیمنٹ ہے ، سڑکوں چوراہوں پہ بے مقصد ہنگاموں سے ہمیشہ آئین اور جمہوریت کو نقصان پہنچا ۔سینیٹر سیدال خان نے انہیں مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ نوازشریف نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ ایوان بالا میں وفاق کی مضبوطی، قومی یک جہتی اور جمہوریت کے فروغ کے لئے موثر کردار ادا کریں گے ۔ اس موقع پر سینٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کے لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی بھی موجود تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں