میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی ایم این ایز کا بحالی کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

پی ٹی آئی ایم این ایز کا بحالی کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

تحریک انصاف نے استعفوں کی منظوری سے متعلق کراچی سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔تحریک انصاف کے سابق اراکین قومی اسمبلی کی دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ کراچی کے 16 مارچ کو ہونے والے ضمنی الیکشن روکے جائیں۔ ضمنی الیکشن کے انعقاد کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواستگزاروں کی قومی اسمبلی کی نشستیں بحال کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفیٰ منظور کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ تمام اراکین اسمبلی کو ان کی نشستوں پر بحال کردیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے ضمنی الیکشن روکنے کا بھی حکم دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد کراچی میں ضمنی الیکشن کا جواز نہیں۔درخواست گزاروں میں آفتاب صدیقی، سیف الرحمان خان، فہیم خان، عطا اللہ خان، آفتاب جہانگیر اور دیگر شامل ہیں۔درخواست دائر کرنے کے بعد تحریک انصاف کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کراچی کے 9 اراکین اسمبلی سندھ ہائیکورٹ آئے ہیں۔ 11 اپریل کو استعفیٰ دیا تھا۔ اسپیکر صاحب نے منظوری سے ہمیشہ منع کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں