میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر اعظم کا دورہ چین، وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کر دی گئی

وزیر اعظم کا دورہ چین، وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کر دی گئی

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے باعث وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کر دی گئی۔وزیرمملکت برائے خزانہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے باعث وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے ، آئندہ وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی واپسی پر قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 10جون کو ہو گا، رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے 11جون کو پیش کیا جائے گا۔ وزیرمملکت نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں