میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جون کیلئے فی یونٹ بجلی ایک روپے 90 پیسے مہنگی

جون کیلئے فی یونٹ بجلی ایک روپے 90 پیسے مہنگی

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

بجٹ سے قبل بجلی صارفین پر 46 ارب 61 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا، جون کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے 90 پیسے مہنگی کردی گئی۔نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق جون کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے 90 پیسے مہنگی کردی گئی ،جولائی اور اگست کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں93پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ صارفین سے اضافی وصولیاں جون تا اگست 2024 میں کی جائیں گی، اضافہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کیا گیا ہے ۔اس سے قبل نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔واضح رہے کہ یکم جون کو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے قیمتوں میں 3 روپے 76 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی تھی۔رپورٹ کے مطابق رواں ماہ جون میں 2مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ایک ساتھ ہوجائیں گی جس کے ساتھ بجلی کی فی یونٹ زیادہ سے زیادہ قیمت 65 روپے تک پہنچ سکتی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں