میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بانی ایم کیو ایم اور سابق پارٹی ارکان کے درمیان 2 مکانات کے معاملے پر اختلافات

بانی ایم کیو ایم اور سابق پارٹی ارکان کے درمیان 2 مکانات کے معاملے پر اختلافات

ویب ڈیسک
پیر, ۸ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

لندن میں دو مکانات کے معاملے پر بانی ایم کیو ایم اور پارٹی کے دو سابق وفادار ارکان میں اختلافات سامنے آگئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما اور الطاف حسین کے وفاداران میں شمار کیے جانے والے محمد انور اور طارق میر ایج ویئر کی پراپرٹی کی ملکیت بانی ایم کیو ایم کے نام منتقل کرنے کو تیار نہیں اور اس حوالے سے منعقدہ اجلاس بھی بے نتیجہ رہے ۔سابق وفادار ارکان کا موقف ہے کہ جائیداد اپنے نام منتقل کرنے کا بانی ایم کیو ایم کا مطالبہ نا مناسب ہے ، یہ تنظیم کی ملکیت ہیں۔ یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے لندن کے علاقے ایج ویئر میں موجود 2 مکانات کی پاکستانی روپے میں مالیت تقریبا 36 کروڑ 88 لاکھ روپے بنتی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں