میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے الیکٹرک کا بغیر معاہدہ وفاق سے بجلی لینے کا انکشاف

کے الیکٹرک کا بغیر معاہدہ وفاق سے بجلی لینے کا انکشاف

ویب ڈیسک
منگل, ۴ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

بجلی فراہم کرنے والی واحد کمپنی کے الیکٹرک کا بغیر معاہدہ وفاق سے بجلی لینے کا انکشاف ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک اور سی پی پی اے کے درمیان بجلی خریداری پر کوئی معاہدہ نہیں، کے الیکٹرک سرکار سے سی پی پی اے کے ذریعے اضافی بجلی خریدتا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نیشنل گریڈ سے 11 سو میگاواٹ تک بجلی خریدتی ہے جب کہ نیپرا کے تحفظات کے باوجود کے الیکٹرک بغیر معاہدہ خریداری جاری رکھے ہوئے ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک اور سی پی پی اے میں معاہدہ نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے جب کہ نیپرا متعدد بار دونوں کو معاہدہ کرنے کی ہدایات جاری کرچکا ہے ۔ذرائع نے کہا کہ کے الیکٹرک اور سی پی پی اے کے درمیان خریداری معاہدے کے لئے مذاکرات کے کئی دور ہوئے لیکن مذاکرات کے کئے دور چلنے کے باوجود بھی بجلی خریداری کا معاہدہ نہیں ہو سکا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے معاہدہ نہ ہونے سے نقصان کراچی کے عوام کا ہورہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں