میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہری پریشان،کراچی میں پبلک ٹوائلٹس کی جگہ تجاوزات، کچرا کنڈیاں قائم

شہری پریشان،کراچی میں پبلک ٹوائلٹس کی جگہ تجاوزات، کچرا کنڈیاں قائم

ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی میں سرکاری پبلک ٹوائلٹس ناپید ہوگئے ۔ صدر ، سولجربازار ، گرومندر اور پی آئی بی کالونی کے ٹوائلٹس کی جگہوں پر کچرا کنڈیاں اور تجاوزات قائم کردی گئیں۔ شہریوں نے عدالت کی آواز میں آواز ملادی کراچی شہر میں سرکاری پبلک ٹوائلٹس ماضی کا حصہ بن گئے ۔ صدر لکی اسٹار پر پبلک ٹوائلٹس کی جگہ پر دکانوں کی تعمیر شروع ہوگئی۔ سولجر بازار میں پبلک ٹوائلٹس ختم کرکے کچرا کنڈی بنادی گئی۔گرومندر اور پی آئی بی کالونی کے سرکاری بیت الخلا بھی ختم کردیے گئے ۔ اب بیشتر مساجد کے ساتھ پبلک ٹوائلٹس بنا دیے گئے ہیں جہاں شہری پیسے دے کر حاجت پوری کرتے ہیں عدالت نے پبلک ٹوائلٹس نہ ہونے کو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سندھ کے تمام اضلاع میں پبلک ٹوائلٹس تعمیر کرنے کے احکامات دیے ہیں جس پر کراچی کے عوام نے بھی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں