میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈاکٹر عشرت العباد کا عملی سیاست میں آنے کا عندیہ

ڈاکٹر عشرت العباد کا عملی سیاست میں آنے کا عندیہ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ایک بار پھر عملی سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کس پلیٹ فارم سے سیاسی کردار ادا کرنا ہے ، ابھی فیصلہ نہیں کیا، ایسے پلیٹ فارم کی اشد ضرورت ہے جس میں باصلاحیت قیادت مسائل کا حل تلاش کرے ۔انہوںنے کہاکہ میرے ایم کیو ایم لندن کی طرف مائل ہونے کا تاثر بالکل غلط اور مضحکہ خیز ہے ۔ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ 2015 میں بانی ایم کیو ایم بشمول میری جماعت نے مجھ سے لاتعلقی کرلی تھی، ایم کیو ایم نے مجھ سے لاتعلقی کی تو میں بھی ان سے لاتعلق ہوگیا تھا۔سابق گورنر سندھ نے کہاکہ اپنے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں سے واقف ہوں، میرے خلاف غلط فہمیاں پھیلانے والے احتیاط کریں۔انہوں نے کہا کہ آج منظرنامہ میں عدلیہ، اسٹیلبشمنٹ اور پارلیمنٹ میں کھینچا تانی ہے ، ہماری عدلیہ، پارلیمنٹ اور افواج ملک کے ستون ہیں۔ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ یہ تاثر پیدا نہیں ہونا چاہیے کہ ملک کے ستونوں کے درمیان کوئی تناؤ ہے ، ایسے حالات میں ایوان صدر کا کردار انتہائی اہم ہوجاتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں