میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بشکیک سے طلبا کو مفت لانے کے حکومتی دعوے جھوٹے قرار

بشکیک سے طلبا کو مفت لانے کے حکومتی دعوے جھوٹے قرار

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

بشکیک سے وطن واپس لوٹنے والے طلبا کے و الدین نے حکومت کی جانب سے طلبا کو مفت لانے کی باتوں کو جھوٹا قرار دے دیا۔ کرغزستان سے وطن واپس آنے و الے طلبا کے والدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے طلبا کو مفت لانے کے دعوے جھوٹے ہیں۔والدین نے کہا کہ اپنے بچوں کو لانے کیلیے 92 ہزار روپے سفری خرچ دینے پڑے ہیں، 92 ہزار سفری اخراجات دینے کے بعد پاکستان آنے والی لسٹ میں بچوں کے نام شامل کیے گئے ۔طلبا کے والدین کا کہنا تھا کہ کرغزستان میں پاکستانیوں نے یونیورسٹیاں بنائی ہوئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں