میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سرکاری اداروں کی نجکاری، 25 سرکاری اداروں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش

سرکاری اداروں کی نجکاری، 25 سرکاری اداروں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

حکومت نے نجی شعبہ کے حوالے کیے جانے والے 25 سرکاری اداروں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش کر دی۔نجکاری کے لیے پیش کیے جانے والے اداروں کی فہرست قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر برائے نجکاری عبد العلیم خان نے پیش کی۔ حکومت کی جانب سے 25 ادارے نجی شعبے کے حوالے کیے جائیں گے ۔نجکاری کی فہرست میں شامل اداروں کے نام یہ ہیں۔ سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور، جناح کنونشن سینٹر آسلام آباد، پی آئی اے روزویلٹ ہوٹل ،پی آئی اے ، پاکستان ری انشورنس کمپنی،ا سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن ،فرسٹ ویمن بینک، سندھ انجینئرنگ لمٹیڈ، پاکستان انجینئرنگ کمپنی، بلوکی پاور پلانٹ، حویلی بہادر پاؤر پلانٹ، گڈو پاور پلانٹ ،نندی پور پاؤر پلانٹ ،فیصل آباد، اسلام اباد، لاہور، گجرانوالہ، ملتان، پشاور، حیدر آباد، کوئٹہ، سکھر اور قبائلی الیکٹرک سپلائی کمپنیاں بھی فہرست میں شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں