میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، ضلع کورنگی میں غیر قانونی تعمیرات پر ڈی جی خاموش

سندھ بلڈنگ، ضلع کورنگی میں غیر قانونی تعمیرات پر ڈی جی خاموش

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی نے کراچی کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع کورنگی کی غیر قانونی تعمیرات پر خاموشی اختیار کررکھی ہے ، ریحان الائچی متبادل پٹہ سسٹم کے تحت شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ، محمود آباد کی تنگ گلیوں میں بلند عمارتوں کی تعمیر کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے ، محمود آبادپلاٹ نمبر926گلی نمبر 31 سی، پلاٹ نمبر 936/6 منظور کالونی میں عدالتی حکم عدولی کا سلسلہ منظم انداز میں جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق بلند عمارتوں کو تعمیر کرنے کی اجازت کے عوض کروڑوں روپے وصول کیے جاچکے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ ڈائریکٹر جنرل نے چشم پوشی اختیار کررکھی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں