میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف آئی اے، آن لائن جوئے سے لاکھوں کمانے والے گرفتار

ایف آئی اے، آن لائن جوئے سے لاکھوں کمانے والے گرفتار

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ افتخار چوہدری)ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے حوالہ ہنڈی، منی لانڈرنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے
ہوئے آن لائن جوا ایپلیکیشن استعمال کرنے میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کے عملے نے گرفتار ملزمان آن لائن جوا(قمار بازی) ایپلیکیشن "ڈائمنڈ ایکسل” سے حاصل شدہ غیر قانونی آمدن اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کر رھے تھے ملزمان کو اس ضمن میں بینک افسران کی معاونت اور سہولت کاری حاصل تھی۔ ملزمان کے بینک اکاؤنٹس ان کی ظاہر شدہ آمدنی اور اثاثوں سے مطابقت نہیں رکھتے تھے ، ملزم اعظم بیگ نے جرم سے حاصل شدہ آمدنی سے اپنی زوجہ کے لیے ایک مکان بھی خریدا جس کی ادائیگی مشتبہ بینک اکاؤنٹ سے کی گئی۔ گرفتار ملزمان میں شجاعت علی خان اور رباب خان زوجہ اعظم بیگ شامل ہیں جبکہ نامزد ملزم اعظم بیگ ودیگر ملزمان اور بینک افسران کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں مزید تفتیش جاری ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں