پاک فوج کا بہاولنگر واقعہ کی انکوائری کرانے کا اعلان
شیئر کریں
بہاولنگر واقعہ پر پاک فوج کا بیان آیاہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کا کہناہے کہ بہاولنگر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کو فوج اور پولیس حکام کی مشترکہ کوششوں سے فوری حل کرلیا گیا ،باوجود اس کے مخصوص عناصر نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا شروع کردیا،مخصوص مقاصد کیلئے ریاستی اداروں اور سرکاری محکموں کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔آئی ایس پی آر کا مزید بتانا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا،حقائق کا پتہ لگانے کیلئے ذمہ داروں کی نشاندہی کی جائے گی،تحقیقات کیلئے سکیورٹی اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ انکوائری کی جائے گی۔دوسری جانب ترجمان حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ کہ بہاولنگر واقعہ افسوسناک ہے۔پنجاب حکومت نے واقعہ کے حقائق جاننے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے محکمہ داخلہ کے ساتھ ساتھ ریاستی سکیورٹی اداروں پر مشتمل جوائنٹ انکوائری ٹیم تشکیل دی ہے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ مفاد پرستوں کو پاکستان کی خدمت کرنے والی تمام افواج کے درمیان موجود اتحاد اور تعاون کے جذبے کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔