میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اکرا م واہ متاثرین بحالی منصوبہ ، ایم ڈی سیڈا 55 کروڑ ڈکار گئے

اکرا م واہ متاثرین بحالی منصوبہ ، ایم ڈی سیڈا 55 کروڑ ڈکار گئے

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) اکرم واہ متاثرین کی بحالی منصوبے میں کروڑوں روپے خرد برد کرنے کا انکشاف، بدعنوان ایم ڈی سیڈا پریتم داس متاثرین کے الائونسز کو بھی ڈکار گیا، جعلی ٹریننگ دکھا کر لاکھوں روپے نکال لئے گئے، 16 سو سے زائد متاثرین کی بحالی کا منصوبہ کرپشن کی نذر، سندھ حکومت ایم ڈی سیڈا کے آگے بے بس، تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کی جانب سے حیدرآباد میں اکرم واہ کی بحالی منصوبے کے آغاز سے قبل سندھ حکومت نے ناجائز تجاوزات کی کارروائی کے دوران اکرم واہ کے 16 سئو سے زائد متاثرین کی بحالی کیلئے 550 ملین جاری کئے تھے اور بحالی کے تحت روزگار متاثر ہونے کی صورت میں معاشی الائونس، سامان کی ترسیل کیلئے ٹریولنگ الائونس سمیت متاثرین کو گھروں کی مد میں رقوم دینی تھیں، ذرائع کے مطابق متاثرینِ کی جعلی انٹریز دکھا کر کروڑوں روپے ہڑپ کرلئے گئے ہیں جبکہ منصوبے کے تحت متاثرین کو کاروبار کے حوالے سے ٹریننگ بھی دینی تھیں لیکن وہ رننگ سیڈا میں موجود سوشل موبلائیزز کے ذریعے کرواکے کروڑوں روپے نکالے گئے، ذرائع کے مطابق متاثرین کی آڑ میں ایم ڈی سیڈا پریتم داس نے کروڑوں کا چونا لگا دیا جبکہ متاثرین کو کچھ رقم دے کر دستخط لئے گئے، واضع رہے کہ ایم ڈی سیڈا اربوں روپے کی کرپشن میں نیب میں زیر تفتیش ہے اور محکمہ زراعت اسے معطل کرنے کی سمری تین بار بھیج چکی ہے، پریتم داس کا محکمہ آبپاشی کے سسٹم کا سرغنہ اور سندھ کے طاقتور صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے انتہائی قریبی سمجھا جاتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں