میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سانحہ 9 مئی، علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

سانحہ 9 مئی، علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

9مئی کے کیس میں وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو 2 اپریل کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے کیس میں علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے، سٹی میں درج مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔عدالت نے علی امین کو 2 اپریل کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے، اس کے علاوہ شیریں مزاری، مراد سعید، مسرت چیمہ سمیت 12ملزمان کے بھی وارنٹ جاری کیے گئے ہیں،علی امین گنڈا پور کے علاوہ شیریں مزاری، مراد سعید، مسرت جمشید چیمہ، شبلی فراز کے بھی ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی اور 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں، اہم تنصیبات، پولیس اہلکار و افسران پر حملے کے الزام پر ایس ایچ او تھانہ سٹی کی درخواست منظور کرتے ہوئے وارنٹ جاری کیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں