احتساب عدالت ،حسن، حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل
شیئر کریں
احتساب عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری احتساب عدالت اسلام آباد نے معطل کردیے۔ عدالت نے ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری 14 مارچ تک کے لیے معطل کیے ہیں۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔قبل ازیں حسن نواز اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح الحسن اور رانا عرفان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے تھے، جس پر سماعت کے بعد احتساب عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت میں دائر درخواست میں وکیل قاضی مصباح الحسن ایڈووکیٹ کی جانب سے مقف اختیار کیا گیا تھا کہ ریفرنس میں ہائیکورٹ سے تمام دیگر ملزمان بری ہوچکے ہیں۔ 12مارچ کو حسن نواز اور حسین نواز پاکستان آکر عدالت پیش ہو جائیں گے۔ 2 وارنٹ گرفتاری پہلے سے معطل کر دیے گئے ہیں۔ ملزمان خود آکر عدالت میں سرنڈر کر سکتے ہیں۔پراسیکیوٹر سہیل عارف نے کہا کہ ملزمان کو عدالت میں پیش ہونے کا موقع دیا جائے۔