میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی کا نوازشریف کو وزیراعظم نہ بننے کا مشورہ

پیپلزپارٹی کا نوازشریف کو وزیراعظم نہ بننے کا مشورہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو وزیراعظم نہ بننے کا مشورہ دے دیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف کے انتخاب پر کئی سوالیہ نشان ہیں۔ وزیراعظم کے عہدے کے لیے شہباز شریف یا ایاز صادق متبادل امیدوار ہوسکتے ہیں۔خورشید شاہ نے ایک بیان میں واضح کیا کہ نوازشریف کو اخلاقی طور پر وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار نہیں بننا چاہئے۔ تاثر عام ہے کہ نواز شریف کو جتوایا گیا۔خورشیدشاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی اور جماعت کے منتخب ممبر کو اپنے ساتھ شامل نہیں کرے گی۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان اسمبلی کو نہیں توڑنا چاہئے۔ ن لیگ کو تعداد کے پیچھے بھاگنے کے بجائے اپنے بیانیے ووٹ کو عزت دو کا پاس رکھنا چاہئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں