میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیاتی اداروں کی نااہلی نے ڈاکٹر کی جان لے لی

بلدیاتی اداروں کی نااہلی نے ڈاکٹر کی جان لے لی

ویب ڈیسک
پیر, ۵ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

بلدیہ اداروں کی نااہلی نے ایک اورقیمتی جان لی گئی شہرمیں طوفانی بارش کے دوران بلوچ کالونی پل کے قریب برساتی نالے میں گر کر ایک ڈاکٹر بھی جاں بحق ہوگیا جس کے بعد حالیہ بارش میں ہلاکتوں کی تعداد تین ہوگئی۔متوفی کے دوست فیصل نے کہاکہ ووٹ مانگنے کے لیے آنے والوں کو ووٹ نہیں دینا ہے اگرانہیں ووٹ چاہیے توقبرستان جا کرشوکت سے ووٹ لیں،جو لوگ نالوں میں گر کر اس دنیا سے رخصت ہوئے ہیں ان سے ووٹ لیا جائے۔تفصیلات کے مطابق ٹیپوسلطان تھانے کے علاقے شاہراہ فیصل بلوچ کالونی پل کے قریب برساتی نالے سیایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے۔ ایس پی جمشید کوارٹر علینا راجپر کے مطابق متوفی کی شناخت 50 سالہ شوکت ناگوری ولد انورناگوری کے نام سے کی گئی جو شاہ لطیف ٹاون کا رہائشی اورایک کمسن بیٹی کا باپ تھا۔متوفی شخص ٹیکسٹائل مشینوں کی خرید وفروخت کا کام کرتا تھا ۔ متوفی شخص ہفتے کی شب شہر میں ہونے والی طوفانی بارش کے دوران نالے میں گر کرجاں بحق ہوا۔ متوفی شوکت ناگوری ہومیو پیتھک ڈاکٹر بھی بنایا جاتا ہے۔متوفی کے دوست فیصل نے جناح اسپتال کے مردہ خانے کے باہرمیڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ متوفی میرا بچپن کا دوست تھا اورہم کام بھی ساتھ کرتے تھے ہفتے کی شب ہم نے مشینیں لوڈ کرائی تھیں۔انھوں نے بتایا کہ ہمارا روزکا معمول تھا کہ متوفی ان کے گھر آتا اورہم کام پر چلے جاتے اورشام کے اوقات میں روازنہ اسے شاہراہ فیصل پر چھوڑتا تھا اور متوفی 16 نمبر بس میں سوار ہو کر اپنے گھر شاہ لطیف ٹاون چلا جایا کرتا تھا۔انھوں نے کہا کہ ہفتے کی شب میں نے شاہراہ فیصل پراسے چھوڑتے ہوئے کہا کہ میرا گھر نزدیک ہے گھر چلو لیکن دوست نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں بس میں گھر جا رہا ہوں میں گھرکی طرف چلا گیا اورکل سے دوست کا نمبربند جا رہا ہے صبح معلوم ہوا کہ ہمارا بھائی جیسا دوست اللہ کے سپرد ہوگیا۔انھوں نے بتایا کہ شیل پیٹرول پمپ کے ساتھ ایک نالہ کھدا ہوا ہے لگتا ہے میرا دوست بارش کے دوران اسی نالے میں گرا۔ جب اپنا کوئی دنیا سے جاتا ہے تو احساس ہوتا ہے انتظامیہ کا کوئی اپنا جائے تو انہیں احساس ہو گا اس سے پہلے احساس نہیں ہو سکتا۔انھوں نے بتایا کہ متوفی شوکت کی کچھ عرصے قبل شادی ہوئی تھی ۔ ان کی ایک کمسن بیٹی ہے جبکہ شوکت کی اہلیہ بھی قوت گویائی و سماعت سے محروم ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں