الیکشن کمیشن کا مرتضیٰ وہاب پر 49 ہزار روپے کا جرمانہ
ویب ڈیسک
پیر, ۵ فروری ۲۰۲۴
شیئر کریں
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پر انتخابی ضابطہ اخلاق ورزی پر جرمانہ عائد کردیا۔ای سی پی نے الیکشن 2024ء کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میئر کراچی پر 49 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے ۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کراچی سینٹرل نے مرتضیٰ وہاب پر عدم پیشی پر یہ جرمانہ عائد کیا ہے ۔ای سی پی نے اپنے مراسلے میں کہا کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ضابطہ اخلاق کی شق نمبر 18 اور 41 کے مرتکب پائے گئے ہیں۔