ایم ڈی سیڈا نے خاتون سمیت 14 ملازمین پر مقدمہ درج کرادیا
ویب ڈیسک
هفته, ۳ فروری ۲۰۲۴
شیئر کریں
(رپورٹ /شاہنواز خاصخیلی) ایم ڈی سیڈا و دیگر پر جنسی حراسگی کا الزام لگانے والی خاتون سمیت 14 ملازمین پر مقدمہ درج کرلیاگیا ، سرکاری ریکارڈ میں ہیراپھیری پر رات دیر سے کینٹ تھانے پر مقدمہ درج کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈی سیڈا پریتم داس و دیگر اعلیٰ افسران پر جنسی حراسگی کا الزام لگانی والی خاتون افسران سمیت 14 ملازمین پر ایم ڈی سیڈا نے مقدمہ درج کروا دیا ہے ، تھانہ کینٹ پر سیڈا کے جنرل مینیجر نعیم میمن کی مدعیت میں دائر مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا کہ خاتون افسر سمیت 14 ملازمین نے سرکاری ریکارڈ میں ہیراپہیری کی اور اکرم واہ کی بحالی والے پروجیکٹ میں من پسند افراد کے نام شامل کیے ، واضع رہے کہ خاتون افسر ایم ڈی سیڈا و دیگر کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست پر دائر کر چکی ہے ، جس پر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا گیا ہے ۔