صوبائی محکمہ تعلیم نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے
شیئر کریں
صوبائی محکمہ تعلیم نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے, انتظامی امور کے عہدوں پر تعیناتی کی بولی لگا دی 20لاکھ دو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کا آرڈر لے لو بدعنوان افسران نے تعیناتی کیلیئے دوڑیں لگا دیں تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ تعلیم بدعنوانیوں کا گڑھ بن چکا ہے کوئی بھی کام رشوت کے بغیر نہیں کیا جاتا جتنا بڑا عہدہ اتنی بڑی رشوت لازم ہوگئی ہے یہی وجہ ہے کہ آئے دن افسران کی تبدیلی معمول بن گئی ہے ڈی ای او کا عہدہ حاصل کرنے کیلئے کارکردگی, ایمانداری,تجربہ اور پیشے سے اخلاص ہونا شرط نہیں بلکہ رشوت کا بڑا ہونا ضروری بن گیا ہے حال ہی میں ایک ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کی تعیناتی کیلئے مصدقہ ذرائع کے مطابق صوبائی محکمہ تعلیم کے ایک اعلی افسر نے 20لاکھ روپے کی رشوت وصول کی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کراچی میں بدعنوان مافیا سرگرم عمل ہے جو اس طرح کے افسران کی تعیناتی میں اسپلنسر کا کام کرتی ہے جس کے بعد محکمہ کے کروڑوں روپے کے بجٹ کو خوربرد کرنے کیلئے معاونت کی جاتی ہے جس کے سبب محکمے میں ایماندار افسران کو آگے آنے کا موقع ہی نہیں دیا جاتا ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم میں جعلی تعلیمی اسناد کی بنیاد پر جعلی افسران تعینات ہیں جن میں اکثیریت کا تعلق اندرون سندھ سے جن کو انگریزی لکھنا آتی ہے نہ پڑھنا جبکہ تمام سرکاری اداروں میں سرکاری کارسپونڈنٹ انگریزی میں ہوتی ہے۔