میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کابینہ میں ردوبدل سے صوبے میں ترقی کاتسلسل بہترہوگا ،بلاو ل بھٹو

کابینہ میں ردوبدل سے صوبے میں ترقی کاتسلسل بہترہوگا ،بلاو ل بھٹو

ویب ڈیسک
هفته, ۷ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے جمعہ کو سندھ کے نئے وزرا، مشیر اور ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ملاقات کی .ملاقات کرنے والوں میں وزیراعلی کے مشیر منظور حسین وسان، اور صوبائی وزرا سردار شاہ، جام خان شورو اور فیاض بٹ سید ضیا عباس، ساجد جوکھیو اور گیانچند ایسرانی بھی شامل تھے.کراچی کے لئے حکومت سندھ کی جانب سے نئے مقرر کئے جانے والے ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب صدیقی نے بھی پارٹی چیئرمین سے ملاقات کی .سندھ کے نئے وزرا، مشیر اور ایڈمنسٹر یٹر کراچی نے نئی ذمہ داریاں تفویض کرنے اور ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کرنے پر قیادت کا شکریہ ادا کیا .چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزرا، مشیر اور ایڈمنسٹریر کراچی نے یقین دلایا کہ وہ قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے عوام کی بھر پور طریقے سے خدمت کریں گے. بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کابینہ میں ردوبدل ایک حقیقی عوامی حکومت کے چیک اینڈ بیلنس کا مظہر ہے ,کابینہ میں ردوبدل سے عوام کی خدمت اور صوبے کی ترقی کا تسلسل مزید موثر اور بہتر ہوگا.انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوامی حکومت ہر مشکلات میں عوام کے ساتھ ہے ,عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے صوبائی حکومت ہر ممکن کوشں کررہی ہے. بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عالمی وبا اور وفاقی حکومت کے عدم تعاون کے باوجود حکومتِ سندھ کی کارکردگی دیگر صوبوں کے مقابلے میں نمایاں ہے.ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں عوامی مسائل کو حل کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے.کراچی میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام پاکستان پیپلز پارٹی کے ادوارِ حکومت میں ہوئے ہیں


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں